اولین ترجیحات جیلوں سے موبائل فونز ، قمار بازی ،منشیات کی لعنت کا خاتمہ ہے،عبدالرؤف رانا

جمعہ 24 اکتوبر 2014 17:28

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) جیل خانہ جات فیصل آبا دسرکل کے ڈی آئی جی عبدالرؤف رانا نے کہا ہے کہ ڈی آئی جی کے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد میری اولین ترجیحات ہیں کہ میانوالی سمیت فیصل آبادکی تمام جیلوں سے موبائل فونز ، قمار بازی اور منشیات کی لعنت کو ختم کیا جائے ۔انہوں نے اپنے دورہ میانوالی پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد سرکل کی تمام جیلوں کے سپریڈنٹ اور ڈپٹی سپریڈنٹس کو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ جیلوں کو موبائل فونز کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے جیمرز نصب کئے جا رہے ہیں جن پر کام جاری ہے بہت جلد جیلوں سے موبائل فونز کی لعنت دم توڑ جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ جیلوں کے اندر منشیات پہنچانے اور قما بازی کی سر پرستی کرنے میں کوئی آفیسر یا اہلکار ملوث پایا گیا تو اس کیلئے جیل خانہ جات میں کوئی جگہ نہ ہو گی بلکہ ان کو ملازمت سے فارغ کر کے قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائیگا لہٰذا جیل خانہ جات فیصل آباد میں کالی بھیڑیں رہنا قبلہ درست کر لیں اور ایمانداری، فرض شناسی اور دیانتداری سے اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں اور تنخواہیں حلال کر کے خود بھی کھائیں اور اپنے گھرانے کو بھی کھلائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جیل خانہ جات میں رشوت خوراور بھتہ مافیہ کو وارننگ دیتا ہوں کہ وہ رشوت خوری اور بھتہ جیسی لعنت سے گریز کریں کسی بھی جیل آ فیسرز اور اہلکاروں کے بارے میں بھتہ و رشوت خوری کی شکایات موصول ہوئیں اور ثبوت ملے تو ان کو ملازمت سے نکال باہر کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ جیلوں قدیون اورحوالاتیوں کے ساتھ مساوی اور بلا امتیاز سلوک کو یقینی بنایا جائے کیونکہ مجھ سمیت کوئی قانون با لا تر نہیں ہے ۔لہٰذا قانون کی پاسداری مہذب قوموں کا شیوہ ہوتا ہے ۔لہٰذا آئین و قانون کی بالا دستی کو اپنا شعار بنایا جائے بعد ازاں وہ فیصل آباد روانہ ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :