ڈی آئی جی موٹروے لاہور بشیر میمن کا لاپتہ ہونے والا بھانجا رات گئے قاسم آباد میں اپنے گھر پہنچ گیا

جمعہ 24 اکتوبر 2014 17:43

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) ڈی آئی جی موٹروے لاہور بشیر میمن کا لاپتہ ہونے والا بھانجا رات گئے قاسم آباد میں اپنے گھر پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی موٹروے بشیر میمن کا بھانجا 38 سالہ آصف میمن جمعرات کو شام میں قاسم آباد تھانہ کی حدود میں اپنے گھر سے نکلا تھا اور اس کے بعد اس کے گھر والوں کا اس سے رابطہ کٹ گیا تھا جس پر یہ شبہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ آصف میمن کو اغواء کر لیا گیا ہے، پولیس کا بھی یہی خیال تھا تاہم رات گئے وہ گلشن حبیب قاسم آباد میں اپنے گھر پہنچ گیا، فیصل میمن کا کہنا ہے کہ اس کا بھائی آصف میمن اپنے دوستوں کے ساتھ ٹنڈوجام گیا تھا جہاں اس کا موبائل بیٹری ختم ہونے کی وجہ سے بند ہو گیا تھا ای لئے اس کا رابطہ گھر والوں سے کٹ گیا تھا، تاہم یہ بات حیرت انگیز ہے کہ رات کو پولیس کی طرف سے کہا جا رہا تھا کہ لاپتہ ہونے والے آصف میمن کی کار نواب شاہ سے لاوارث حالت میں مل گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :