انسدادِ دہشتگردی عدالت کا امریکی صحافی ڈینیئل پرل قتل کیس میں گرفتار ملزم قاری ہاشم کو بری کرنے کا حکم
جمعہ 24 اکتوبر 2014 19:02
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) انسدادِ دہشت گردی عدالت نے امریکی صحافی ڈینیئل پرل قتل کیس میں گرفتار ایک ملزم قاری ہاشم کو بری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ جمعہ کو انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج مسٹرعبدالغفور میمن نے قاری ہاشم کو ناکافی ثبوت کی بنا پر بری کیا۔ قاری ہاشم کو کراچی سے گرفتار کرکے سینٹرل جیل حیدرآباد میں رکھا گیا تھا۔
قاری ہاشم کے وکیل شیر محمد لغاری نے کرمنل ایکٹ کی دفعہ 256 (کے) کے تحت ایک درخواست جمع کرائی تھی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ان کے موکل کے خلاف اب تک کوئی ثبوت سامنے نہیں آئے ہیں۔لغاری کے مطابق قاری ہاشم نے ڈینیل پرل کے اغواء سے قبل صرف مبارک علی شاہ گیلانی سے ان کی ایک ملاقات کراوائی تھی، جو ایک خیراتی تنظیم چلاتے ہیں۔(جاری ہے)
عدالت نے قاری ہاشم کے وکیل کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے ناکافی ثبوت کی بناء پر قاری ہاشم کو بری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
ڈینیئل پرل کو 23 جنوری 2002ء میں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے اس وقت اغوا کر لیا گیا تھا، جب وہ عسکریت پسندوں کے حوالے سے ایک خبر پر تحقیق کر رہے تھے۔ان کے اغوا کے تقریباً ایک ہی مہینے بعد امریکی قونصل خانے کو ایک وڈیو بھیجی گئی تھی جس میں پرل کے قتل کے مناظر دکھائے گئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.