19 ویں بین الاقوامی 2 روزہ ایکوسائی کانفرنس 27 اکتوبر سے شروع ہو گی

جمعہ 24 اکتوبر 2014 19:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) 19 ویں بین الاقوامی 2 روزہ ایکوسائی کانفرنس 27 اکتوبر سے لاہور میں شروع ہو گی جس میں ترکی، ایران اور تاجکستان کے سپریم آڈٹ انسٹیٹیوشن کے سربراہان شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں جدید آڈٹ تکنیک کے پیش نظر ایک دوسرے کے باہمی تجربات سے استفادہ حاصل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں دنیا میں ہونے والی مالی بے قاعدگیوں کے سدباب کے لئے باہمی تربیت کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔یہ کانفرنس ترکی ،ایران ،تاجکستان اور پاکستان کی گڈ گورننس اور مالی ضابطگیوں کو فعال بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔مہمان ممالک کے سربراہان اپنے 2 روزہ قیام کے دوران لاہور کے تاریخی مقامات کی سیربھی کریں گے۔