قائد ایم کیوایم کا مولانا فضل الرحمن کوٹیلیفون ، خیریت دریافت کی
جمعہ 24 اکتوبر 2014 20:47
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کوفون کرکے ان کی خیریت دریافت کی ۔ الطاف حسین نے مولانا فضل الرحمن سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ملک کے لوگ ایک گھرکے افرادکی مانندہوتے ہیں اورگھر کے کسی فردکوکوئی تکلیف پہنچتی ہے تو اس کااحساس گھرکے ہرفردکوکرناچاہیے ، یہ اسلام کی تعلیمات بھی ہیں اور معاشرتی اقداراورتہذیبی تقاضوں کاحصہ بھی ہے کہ ہم ایک دوسرے کے دکھ میں شریک ہوں۔
ہمیں آپ پر ہونے والے خودکش حملے کے واقعہ پر شدیددکھ پہنچاہے اورہم اس واقعہ پر آپ اورآپ کے تمام عقیدت مندوں اور کارکنوں سے ہمدردی اوریکجہتی کااظہارکرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم اللہ تعالیٰ کے شکرگزارہیں کہ اس نے ایک علمی خزانے اوراصولوں کیلئے جدوجہد کرنے والی ایک نڈرشخصیت کو دشمنوں کے شرسے محفوظ رکھا۔(جاری ہے)
الطاف حسین نے خودکش حملے کی شدیدمذمت اورتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ملک کی جڑوں میں دیمک لگ گئی ہے اورکچھ سمجھ نہیں آتاکہ ملک کوکس طرف لے جایاجارہاہے۔
انہوں نے دھماکے میں جے یوآئی کے کارکنوں اورہمدردوں کی شہادت پر مولانا فضل الرحمن سے تعزیت کی اورزخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعاکی۔ مولانا فضل الرحمن نے دکھ کی اس گھڑی میں تعزیت وہمدردی اوریکجہتی کااظہار کرنے پر الطاف حسین اورایم کیوایم کے رہنماوٴں کاشکریہ اداکیااورکہاکہ مارنے والے سے بچانے والابڑاہے۔انہوں نے الطاف حسین کیلئے بھی دعاکی اوران کے لئے نیک جذبات کااظہارکیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
-
بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں اپیلوں پرایف آئی اے کے دلائل مکمل نہ ہو سکے
-
سینیٹرفیصل واوڈا نے آرٹیکل 19 اے کے تحت معلومات کی فراہمی کیلئے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو درخواست دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.