کرغزستان میں میڈیکل تعلیم کے حصول کیلئے جانیوالے 27 طلباء پانچ سالہ تعلیم مکمل کرنے کے ڈیڑھ سال گزر جانے کے باوجود امتحان نہ لیئے جانے پر مشکلات کا شکار

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 19:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء) جمہوریہ کرغزستان میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے جانے والے 27 طلباء پانچ سالہ تعلیم مکمل کرنے کے ڈیڑھ سال گزر جانے کے باوجود امتحان نہ لیئے جانے پر مشکلات کا شکار ہیں پاکستانی حکومت اور وہاں پر پاکستان کے سفیر اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاج کرنے والے ایک طالب علم کے والد اشفاق حسین نے صحافیوں سے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا سید صباحت علی وہاں پر دیگر چھبیس طلباء کے ساتھ ایم بی بی ایس کی تعلیم مکمل کر چکاہے اور عرصہ ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود متعلقہ یونیورسٹی نے صرف ان سے ایک پیپر لیا اور اس کے بعد امتحان منسوخ کردیا اور اب وہاں پر طلباء دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ان طلباء نے وہاں پر پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ کیا مگر ابھی تک ان کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا ہے ہم نے وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز کو بھی صورتحال سے آگاہ کیا اور انہوں نے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی مگر ابھی تک کچھ بھی نہ ہوسکا انہوں نے کاہ کہ اب وہاں پر میرے بیٹے سمیت طلباء کو قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں اور وہاں سے فوری طور پر نکل جانے کا کہا جاتا ہے ہم نے پانے بیٹے کی تعلیم پر اپنا سارا سرمایہ اور زیور خرچ کیا اب اگر ان کی ڈگری مکمل نہ ہو تو یہ ہمارے ساتھ بے حد زیدتی ہوگی انہوں نے کہا کہ اگر وہاں پر میرے بیٹے سمیت کسی بھی طالب علم کو چکھ ہوا تو اس کی ذمہ دار پاکستانی حکومت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :