تحریک انصاف نے استعفوں کی تصدیق کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا
ہفتہ 25 اکتوبر 2014 20:00
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء) تحریک انصاف نے استعفوں کی تصدیق کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سربراہی میں کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ استعفوں کی تصدیق کیلئے پارٹی ارکان 29 اکتوبر کو اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے سامنے پیش ہوں گے۔
اجلاس کے دوران عمران خان نے پارٹی کے پارلیمانی رہنماوٴں کا اجلاس 28 اکتوبر کو طلب کرلیا جس میں اس بات پرغور ہوگا کہ اسپیکر کی جانب سے ان کے استعفے کیوں منظور نہیں کئے جارہے ، استعفے جمع نہ کرانے والے ارکان کے خلاف بھی کارروائی کئے جانے کا امکان ہے۔بنی گالا کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ استعفیٰ دینے والے تمام ارکان 29 اکتوبر کو اکٹھے اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس پیش ہوں گے اب یہ اسپیکر کی مرضی ہے کہ وہ سب کا موقف ایک ساتھ سنیں یا الگ الگ سنیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.