ایک سیاسی جماعت کی جانب سے اسلام آباد میں فلسفہ محبت کی تقریب کو نشریاتی اداروں کی جانب سے براہ راست نہ دکھائے جانے پر کراچی میں تمام نیوز چینل کو بند کرادیا گیا
ہفتہ 25 اکتوبر 2014 23:27
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء) ایک سیاسی جماعت کی جانب سے جمعہ کو اسلام آباد میں منعقدہ فلسفہ محبت کی تقریب کو نشریاتی اداروں کی جانب سے براہ راست نہ دکھائے جانے پر ہفتہ کو کراچی میں تمام نیوز چینل کو بند کرادیا گیا ،کیبل آپریٹرز کی جانب سے نیوز چینلز کی بندش پر سندھ حکومت کا سخت ردعمل ،صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ دھونس اور بندوق کے زور پر میڈیا کو یرغمال بنانے کی سازش کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق کراچی کے کیبل آپریٹرز کو ایک سیاسی جماعت کی جانب سے تما م نیوز چینلزتاحکم ثانی بند رکھنے کا حکم دیا گیا ۔جس کے باعث کراچی کے شہریوں کو پریشانی کا سامناکرنا پڑا۔کیبل آپریٹر ذرائع کے مطابق جمعہ کواسلام آباد میں کتاب فلسفہ محبت کی تقریب رونمائی کو براہ راست کسی بھی چینل سے نشر نہیں کیا گیا۔(جاری ہے)
اس دوران نیوز چینل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور بعد ازاں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے جلسوں کو براہ راست نشر کرتے رہے ۔
جس کے باعث کراچی میں ہفتہ کو تمام نیوز چینل کو بند کیا گیا ہے ۔دوسری جانب چینل کی زبردستی بندش پر سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں تمام نیوزز چینلز کوزبردستی بند کرانے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے ہدایت جاری کی کہ کیبل آپریٹرز فوری طور پر تمام نیوز چینلز کھول دیں۔انہوں نے کہا کہ کیبل آپریٹرز کو کسی سے بھی ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ سندھ حکومت کیبلز آپریٹرز کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.