بحیرہ عرب میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ میں مزید شدت، آئندہ چوبیس گھنٹوں میں یہ سمندری طوفان میں تبدیل ہوجائے گا،محکمہ موسمیات، ایشیا ریجن میں شامل ممالک کا ٹراپیکل سائیکلون کے حوالے سے پینل سمندری طوفان کا نام تجویز کرتا ہے ،اس بار نیلوفر پاکستان نے تجویز کیا ہے۔توصیف عالم

اتوار 26 اکتوبر 2014 18:35

بحیرہ عرب میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ میں مزید شدت، آئندہ چوبیس گھنٹوں ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اکتوبر۔2014ء) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ میں مزید شدت آرہی ہے اور امکان ہے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں یہ سمندری طوفان میں تبدیل ہوجائے گا۔ اس ضمن میں چیف میٹرولوجسٹ توصیف عالم نے بتایاکہ طوفان سے پاکستان کو خطرہ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ جنوب مشرق ایشیا ریجن میں شامل ممالک کا ٹراپیکل سائیکلون کے حوالے سے پینل سمندری طوفان کا نام تجویز کرتا ہے، دو ہفتے قبل سمندری طوفان ہدہد کا نام عمان اور اس بار نیلوفر پاکستان نے تجویز کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ایک اور عہدیدار محمد جنید نے بتایا کہ اس وقت ہوا کا یہ کم دباؤ کراچی کے جنوب مغربی میں1300، اور گوار سے جنوب میں1200کلومیٹر دور ہے تاہم اس سے پاکستان کے کسی بھی علاقے کو ابھی تک کسی قسم کا خطرہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ”نیلوفر“نام کے اس سائیکلون کی وجہ سے سندھ اور بلوچستان ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ سمندری طوفان کی وجہ سے سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت بھی بڑھنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات تمام صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے۔خیال رہے کہ جون 2007 میں بحیرہ عرب میں بنے والے شدید سمندری طوفان” یمائن“ نے سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی۔

متعلقہ عنوان :