بھارت میں چوروں نے سرنگ کھود کر بینک سے کروڑوں روپے چرالئے
منگل 28 اکتوبر 2014 19:50
نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اکتوبر 2014ء) بھارتی ریاست ہریانہ میں چوروں نے 125 فٹ لمبی سرنگ کھود کر بینک سے کروڑوں روپے مالیت کی نقدی اور زیورات چرالئے۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہریانہ میں ضلع سونی پت کے قصبے گوہانہ کے مصروف علاقے میں ”پنجاب نیشنل بینک“ کی شاخ کے سیف روم میں 40 لاکھ روپے نقد اور 360 لاکر موجود تھے، دیوالی کی تعطیلات اور ہفتہ وار چھٹیوں کے بعد پیر کی صبح جب بینک کا منیجر سیف روم، میں داخل ہوا تو اسے پتہ چلا کہ چور سرنگ کے ذریعے بینک کے 40 لاکھ روپے اور 360 میں سے 86 لاکر توڑ کر اس میں رکھی رقم اور زیورات لوٹ کر لے گئے ہیں۔
پولیس نے تفتیش کی تو پتہ چلا کہ چوروں نے ڈھائی فٹ قطر کی 125 فٹ طویل سرنگ کھودی تھی جس کا دہانہ بینک کے قریب واقع ایک متروکہ عمارت میں تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ سیف روم میں سی سی ٹی کیمرے نصب نہ ہونے کی وجہ سے ملزمان کی صحیح تعداد کے بارے میں ٹھیک سے کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا تاہم سرنگ کے دونوں اطراف اور سیف روم سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں تحقیقات کو آگے بڑھایا جارہا ہےمتعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.