بنگلہ دیشی وزیر اعظم کو قتل کرنے کا منصوبہ بے نقاب،جماعت المجاہدین حسینہ واجد کو قتل کرکے بنگلہ دیش میں بغاوت کرناچاہتی ہے،بھارتی کاؤنٹرٹیرارزم ایجنسی
منگل 28 اکتوبر 2014 22:16
ڈھاکہ/نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اکتوبر 2014ء) بھارت نے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے قتل کے منصوبے کا انکشاف کیاہے،بھارتی میڈیاکے مطابق بھارت کی کاونٹر ٹیررزم ایجنسی کے ایک اہلکار نے بتایاکہ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم کے قتل کا منصوبہ ایک کالعدم تنظیم نے بنایا تھا جس کے بعد ملک میں بغاوت ہو جاتی۔بھارت بنگلہ دیش کو اس سازش کے پیچھے موجودجماعت المجاہدین کی جانب سے تیار کیے گئے منصوبے کے دستاویزی ثبوت فراہم کرے گا۔
جماعت المجاہدین کی جانب سے متعدد دہشت گردانہ کارروائی پہلے بھی کی جا چکی ہیں۔بنگلہ دیش کی جانب سے سرکاری طور پر اس سازش کے حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا البتہ وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔(جاری ہے)
شیخ حسینہ واجد کے قتل کی مبینہ سازش اس وقت سامنے آئی جس ہندوستان کے مشرقی حصے میں واقع مغربی بنگال میں ایک گھر میں بم دھماکہ ہوا جس کے بارے میں پولیس اور دیگر اداروں نے بتایا کہ اس گھر میں دھماکہ خیز مواد بنایا جاتا تھا اور دھماکے میں جماعت المجاہدین کے 2 عسکریت پسند بھی ہلاک ہوئے جن کا تعلق بنگلہ دیش سے تھا اور وہ ہندوستان میں اس گھر کو سیف ہاوس کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔
بھارت کی مرکزی وزارت داخلہ کے ایک سینئر اہلکار کے مطابق ملک کی سیاسی رہنما کو نشانہ بنانے کے بعد جمہوری نظام کو ختم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔نام ظاہر کرنے کی شرط پر اس اہلکار نے یہ بھی بتایا کہ یہ پورا منصوبہ ہندوستان کی سرزمین پر بنایا گیا تھا اگر یہ حملہ ہو جاتا تو اس کا ذمہ دار بھی انڈیا کو قرار دیا جاتا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.