کراچی، انٹرمیڈیٹ گیارہویں جماعت سائنس پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپس کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

بدھ 29 اکتوبر 2014 17:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 اکتوبر۔2014ء) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے وقت سے پہلے نتائج کا اعلان کرنے کی روایت کو قائم رکھتے ہوئے تقریباً ایک ماہ قبل انٹرمیڈیٹ گیارہویں جماعت سائنس پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2014ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سائنس پری انجینئرنگ سال اول کے امتحانات میں 28685 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 28333 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 12634 امیدوار چھ پرچوں میں، 4591 پانچ پرچوں، 3755 چار پرچوں، 3619 تین پرچوں، 2154 دو پرچوں اور 1136 امیدوار ایک پرچے میں کامیاب قرار پائے۔

ناظم امتحانات نے مزید بتایا کہ ان امتحانات میں چھ پرچوں میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کا تناسب 44.72فیصد، پانچ پرچوں میں 16.25 فیصد، چار پرچوں میں 13.29 فیصد، تین پرچوں میں 12.81 فیصد، دو پرچوں میں 7.62فیصد اور ایک پرچے میں 4.02 فیصد رہا۔

(جاری ہے)

محمد عمران خان چشتی نے سائنس جنرل کے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سائنس جنرل حصہ اوّل کے امتحانات میں 2143 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 2093 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی جس میں سے 893 چھ پرچوں میں، 459 پانچ پرچوں ، 381 چار پرچوں، 170 تین پرچوں، 96 دو پرچوں اور 61 ایک پرچے میں کامیاب قرار پائے۔

محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ ان امتحانات میں چھ پرچوں میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کا تناسب 42.75 فیصد، پانچ پرچوں میں 21.97 فیصد، چار پرچوں میں 18.24 فیصد، تین پرچوں 8.14 فیصد، دو پرچوں میں 4.60 فیصد اور ایک پرچے میں کامیابی حاصل کرنے والو ں کا تناسب 2.92 فیصد رہا۔

متعلقہ عنوان :