امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر صوبائی حکومت کا ساتویں محرم الحرام سے اندرون شہر پرائیویٹ و سرکاری تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ

بدھ 29 اکتوبر 2014 18:58

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 اکتوبر۔2014ء) امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر صوبائی حکومت نے ساتویں محرم الحرام سے اندرون شہر پرائیویٹ و سرکاری تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔

(جاری ہے)

محرم الحرام میں امن وامان کی صورتحال کی بہتری کے لئے قصہ خوانی ، کوچہ رسالدار ، کوہاٹی ، یکہ توت ، اور اس کے گردنواح کے علاقوں میں واقع سرکاری اور غیر سرکاری سکولوں کو بند کرنے کافیصلہ کیا ہے یہ فیصلہ حکومتی اداروں کی جانب سے صوبائی حکومت کوارسال کردہ رپورٹ کے بعد کیاگیا ہے ۔ اس ضمن میں محکمہ تعلیم کے حکام کی جانب سے باقاعدہ طور پر اعلامیہ کل جاری کر دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :