چھاتی کے سرطان کا عالمی دن: اقوام متحدہ پاکستان اور پاکستان بریسٹ کینسر ٹرسٹ کے زیر اہتمام خواتین میں چھاتی کے سرطان کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز آج ہو گا

بدھ 29 اکتوبر 2014 22:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 اکتوبر۔2014ء ) چھاتی کے سرطان کے عالمی دن کے حوالے سے اقوام متحدہ پاکستان اور پاکستان بریسٹ کینسر ٹرسٹ کے زیر اہتمام بریسٹ کینسر کے حوالے سے ایک آگاہی مہم کا آغاز آج ( بروز جمعرات ) ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

مہم کے آغاز کے موقع پر منعقدہ تقریب کے انتظامات اقوام متحدہ پاکستان اور پاکستان بریسٹ کینسر ٹرسٹ نے مشترکہ طور پر کئے ہیں جس کا انعقادآج سہ پہر 3 بجے ایک مقامی ہوٹل میں کیا جائے گا اس موقع پر اقوام متحدہ پاکستان کے پاکستان میں موجود اعلی حکام بھی توریب میں شرکت کر رہے ہیں جبکہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی شرکت بھی متوقع ہے ۔

بریس کینسر کے حوالے سے شروع کی جانے والی اس مہم کا مقصد پاکستانی خواتین میں چھاتی کے سرطانکے بڑھتے ہوئے مسائل کے حوالے سے عوام میں آگہی پیدا کرنا ہے ۔جدید ترین تحقیق کیے مطابق پاکستان کا شمار ان ممالک مین ہوتا ہے جہاں خواتین میں تیزی سے چھاتی کے سرطان میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ہر 9 میں سے ایک پاکستانی خاتون زندگی کے کسی مو ڑ پر اس تباہ کن بیماری کا شکار ضرور ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :