سپریم کورٹ نے خورشید شاہ کی چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے 3 ماہ مہلت کی درخواست مسترد کردی
جمعرات 30 اکتوبر 2014 13:10
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 اکتوبر۔2014ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے 3 ماہ مہلت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 13نومبر تک اپنی مشاورت مکمل کر کے عہدہ پر تقرری کا حکم دیدیا، اس ضمن میں کوئی تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی۔ جمعرات کو چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت کی سماعت شروع ہوئی تو اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی جانب سے 27 اکتوبر کو 3 ماہ کی مہلت کی درخواست بھی زیر غور آئی ‘ خورشید شاہ کی جانب سے چوہدری اعتزاز احسن عدالت میں پیش ہوئے۔
خورشید شاہ کی درخواست سے متعلق دلائل شروع کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی سے پہلے انتخابی اصلاحات مکمل کرنا چاہتے ہیں تاکہ دوبارہ کوئی قانونی پیچیدگیاں پیدا نہ ہوں، اعتزاز احسن نے کہاکہ گزشتہ2ماہ میں پارلیمنٹ کے اندراورباہر کے معاملات غیر یقینی رہے ہیں اور اب ہمیں وقت درکار ہے جس پر چیف جسٹس نے کہاکہ آئین میں تقرری کیلئے 2 افراد کی مشاورت کی ضرورت ہوتی ہے اس پر اعتزاز احسن نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تقرری کے طریقے پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے یہی وجہ ہے کہ وقت مانگ رہے ہیں جبکہ انتخابی اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کچھ عرصہ پہلے ہی بنی ہے اس لئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے 3 ماہ کا عرصہ لگے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.