پی ٹی آئی کے استعفوں کا معاملہ ‘ سپیکر کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط لکھنے کا اقدام غلط پتہ پر خط ارسال کر نے جیسا ہوگا ‘ الیکشن کمیشن

جمعرات 30 اکتوبر 2014 13:13

پی ٹی آئی کے استعفوں کا معاملہ ‘ سپیکر کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 اکتوبر۔2014ء) الیکشن کمیشن کے سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی کے اراکین کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط لکھنے کا اقدام غلط پتہ پر خط ارسال کر نے جیسا ہوگا ۔نجی ٹی وی کے مطابق ایک سینئر افسر نے بتایا کہ ایاز صادق کا یہ اقدام 'غلط پتہ پر خط ارسال کرنے جیسا ہو گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سپیکرکے لئے ضروری نہیں کہ وہ کمیشن کو مطلع کریں کہ انہوں نے کسی کا استعفیٰ کیوں منظور نہیں کیا۔

الیکشن کمیشن کو یہ بتانے کی کوئی منطق نہیں کہ اسمبلی کے ایک رکن کا استعفیٰ قبول نہیں کیا جا رہا۔انہوں نے بتایا کہ استعفیٰ منظور ہونے کی صورت میں سپیکر نشست کے خالی ہونے کا نوٹس جاری کرتا اور اس نوٹس کی ایک کاپی کمیشن کو ارسال کی جاتی ہے تاکہ اس خالی نشست پر ضمنی الیکشن کرایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایک خالی نشست پر 60 دنوں کے اندر اندر ضمنی انتخاب کرا دے۔