تحریک انصاف کے صوبائی صدر اعجاز چودھری کی گوجرانوالہ آمد پر کارکن برہم،
گوجرانوالہ ،تحریک انصاف کے کارکنوں نے ”گو اعجاز گو“ کے نعرے لگا دیئے
جمعرات 30 اکتوبر 2014 19:59
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر 2014ء) تحریک انصاف کے صوبائی صدر اعجاز چودھری کی گوجرانوالہ آمد پر کارکن برہم ہو گئے ۔ عام انتخابات کے دوران ٹکٹوں کی فروخت کا الزام لگاتے کارکنوں نے گو اعجاز گو کے نعرے بھی لگا دیئے۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے صوبائی صدر 19 نومبر کو ہونے والے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لینے پہنچے تو کارکنوں نے انہیں گھیر لیا 2013 کے عام انتخابات میں پارٹی کی صوبائی قیادت کی کارکردگی گو ہدف تنقید بناتے ہوئے کارکنوں نے گو اعجاز گوکے نعرے بھی لگائے۔
مظاہرین نے بتایا کہ پارٹی کیلئے قربانیاں دینے والے کارکنوں کو قیادت تک رسائی ہی نہیں۔ پارٹی انتخابات میں بھی بد ترین دھاندلی کی گئی انہوں نے اعجاز چودھری پر ٹکٹوں کی فروخت کا الزام بھی عائد کیا۔ اس موقع پر اعجاز چودھری کے حامیوں اور مظاہرین کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر نے کہا کہ وہ کارکنوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے تیار ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.