محکمہ ڈاکخانے کا کھویا ہو ا وقار بحال کر رہے ہیں پنشنرز اور ملازمین کی تنخواہیں اے ٹی ایم مشین کے زریعے پوسٹ آفس کے زریعے دینے پر غور کر رہے ہیں ،غفور حیدری

جمعرات 30 اکتوبر 2014 21:44

اسلام آاباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر 2014ء) وزیر مملکت برائے پوسٹل سروسز مولانا عبدا لغفور حیدری نے کہا ہے کہ محکمہ ڈاکخانے کا کھویا ہو ا وقار بحال کر رہے ہیں پنشنرز اور ملازمین کی تنخواہیں اے ٹی ایم مشین کے زریعے پوسٹ آفس کے زریعے دینے پر غور کر رہے ہیں ، سفارتخانوں سے کاغزات کی تصدیق کے لیے وزارت خارجہ سے بات چیت جاری ہے عوام کو فوری اور سستی سروس مہیا کر یں گے اس وقت پوسٹل سروس کو سالانہ چار ارب روپے کے خسارے کا سامنا ہے ہماری کوشش ہے کہ خسارہ کم کر کے اس کو منافع بخش بنائیں اور ڈاکخانوں کو کمپیوٹر کر رہے ہیں وہ ان خیالات کا اظہار میڈیا سے گفتگو کررتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ ملازمین میں آڑھائی سو موٹر سائیکل تقسیم کی ہے تاکہ پوسٹل سروس کے معیار بہتر بنایا جاسکے اور جلد ہی مین پاور کی کمی پر بھی قابو پالیا جائے گا کیونکہ آبادی کے لحاظ سے میں پاور کی قلت کا سامناہے انہوں نے کہا کہ اس وقت پوسٹل سروس بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ،بیت المال اور یوٹیلٹی بلز وصول کر رہا ہے اس کی وجہ اس اعتماد کا مظہر ہے انہوں نے کہا کہ رجسٹری اور یوایم ایس محفوظ ترین ڈیلوری کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت محکمہ ڈاک خانے گیارہ لاکھ سے زائد ریٹارڈ فوجیوں کو پنشن تقسیم کر رہا ہے اور وقت سے کبھی بھی لیٹ نہیں ہوئی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مختلف سفارتخانوں سے کاغذات کی تصدیق کے لیے وزارت خارجہ سے بات چیت جاری ہے جلد کاغذات کی تصدیق کے کام کرنا شروع کردیں گے انہوں نے کہا کہ 82جی پی او میں سے 18جی پی او کمپیوٹرائزڈ ہو رہے ہیں انہوں نے کہا ملاز مین کو پنشن اور تنخواہیں لینے کے لیے کسی لائن میں کھڑا نہیں ہونا پڑے اس کے لیے اے ٹی ایم کارڈ شروع کر رہے ہیں تاکہ ملازمین کسی جھنجٹ میں نہ پڑیں انہوں نے کہا کہ اس وقت پوسٹل سروس کو سالانہ چار ارب روپے کا خسارے کا سامنا ہے اور ہماری کوشش ہے خسارہ کم ہو ۔