سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں پولنگ شروع
جمعہ 31 اکتوبر 2014 11:38
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر 2014ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں پو لنگ کا عمل جاری ہے ۔ ملک بھر سے 2684 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں ۔ سپریم کورٹ بارکے انتحابات میں اس مرتبہ صدارت کے امیدوار کا انتخاب صوبہ خیبر پختون خواہ سے ہو گا ۔ اس سیٹ پر عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار فضل حق عباسی اور حامد خان کے پروفیشنل گروپ کے امیدوار عبد الستار کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے ۔
عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار کو مختلف گروپوں اور سیاسی جماعتوں کے وکلاء ونگ کی حمائت حاصل ہے جبکہ پروفیشنل گروپ کے امیدوار بھی اپنی کامیابی کا دعویٰ کر رہے ہیں ۔ لاہور میں ووٹر وکلاء کی تعداد 1180 ہے ۔ بلوچستان میں 155، خیبر پختون خواہ میں 252، سندھ میں 426، بہاولپور میں 82، ملتان میں180 اوراسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 403 ہے ۔(جاری ہے)
صدر کے علاوہ سیکرٹری کی سیٹ پر عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار مقصود احمد اور اسرار الحق میاں گروپ کے امیدوار میاں اسلم میں مقابلہ ہے ۔
پنجاب سے نائب صدر کی سیٹ پر شاہ عباس میاں بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں جبکہ بلوچستان، سندھ اور خیبر پختون خواہ کے نائب صدور کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری، فنانس سیکرٹری اور ایگزیکٹو کمیٹی کی 14 سیٹوں پر بھی مقابلہ ہو رہا ہے ۔ ایگزیکٹو کمیٹی کی سیٹوں کے لئے 32 امیدوار میدان میں ہیں ۔ پو لنگ کا عمل شام پانچ بجے تک جاری رہے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.