نیتن یاہوکی پالیسیاں اسرائیل مخالف نائن الیون کا سبب بتائیں،اسرائیلی کارٹونسٹ
ہفتہ 1 نومبر 2014 11:38
مقبوضہ یروشلم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014) اسرائیلی اخبارنے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کاتوہین آمیز کارٹونسٹ شائع کیا ہے جس میں انہیں نائن الیون کے انداز میں امریکی ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر حملہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس کے بعدسوشل میڈیا پر لوگوں نے اسرائیل کے امیج کو موضوع بنانے کارٹونسٹ پر سخت تنقید شروع کر دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کارٹونسٹ کی طرف سے اس خاکہ آرائی میں بنجمن نیتن یاہو کو ورلڈ ٹریڈ تاور سے جہاز ٹکراتے دکھانے پر برا بھلا کہا جا رہا ہے۔
کارٹونسٹ آموس بائیڈر مین نے اپنے اس کارٹون کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں اس طرح امریکہ اسرائیل تعلقات کو بحرانی صورتحال سے دوچار کرنے کی یاہو کی پالیسیوں کو ہدف بنانا چاہت اتھا۔ کیونکہ ان پالیسیوں کی وجہ سے اسرائیل امریکہ تعلقات ں ائن الیون والی بحرانی صورتحال میں داخل ہو گئے ہیں۔(جاری ہے)
کارٹونسٹ کا کہنا ہے اس کارٹون کا پیغام بھی یہی ہے کہ نیتن یاہو اسرائیل کے امریکہ کے ساتھ معاہدات کو تباہ کرنا چاہتے ہیں جوکہ اسرائیل کے لیے نائن الیون سے کم نہ ہو گا۔
آموس بائیڈر مین نے مزید کہا کہ اس طریقے سے انہیں متوجہ کرنا چاہتا تھا۔ وزیر اعظم کو علم ہونا چاہیے کہ امریکہ تذویراتی حوالے سے اسرائیل کے لیے اہم ترین اثاثہ ہے۔اس بارے میں ایک اسرائیلی سفارتکار پال ہرشون نے کہا کہ میری عادت نہیں ہے کہ میں میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناوں لیکن ہیرٹز ان دنوں گٹر پریس والا کام کر رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.