افغانستان کی نئی خاتون اوّل بھی فرانس کی جانب سے نقاب پر پابندی کی حامی نکلیں

ہفتہ 1 نومبر 2014 13:20

افغانستان کی نئی خاتون اوّل بھی فرانس کی جانب سے نقاب پر پابندی کی حامی ..

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014) افغانستان کی نئی خاتونِ اوّل بھی فرانس کی جانب سے نقاب پر پابندی کی حامی نکلیں۔ایک انٹرویو میں 66 سالہ خاتون اوّل رولہ غنی نے کہاکہ ”2011 ئمیں جب فرانس میں حجاب اور نقاب پر پابندی لگائی گئی تو میں نے اس کی حمایت کی تھی۔

(جاری ہے)

“ میں ”نقاب بالکل اندھوں کی طرح لگتا ہے اور میں اس سلسلے میں فرانس کی حکومت کی بھرپور حمایت کرتی ہوں۔

“رولہ غنی نے اعتراف کیا کہ وہ ابھی اپنے کردار کے حوالے سے پْر یقین نہیں ہیں، تاہم انھیں امید ہے کہ اشرف غنی کے پانچ سالہ دورِ حکومت کے خاتمے پر افغانستان کے مرد اس بات کو تسلیم کرلیں گے کہ ان کی بیویاں کیا کردار ادا کر سکتی ہیں۔دوسرے الفاظ میں ”وہ افغان معاشرے میں خواتین کے لیے زیادہ عزت چاہتی ہیں۔“

متعلقہ عنوان :