بلوچستان کے حالات اس قدر بگڑ چکے ہیں توجہ نہ دی گئی تو ٹوٹ جائیگا ،طلال بگٹی

ہفتہ 1 نومبر 2014 17:32

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014) جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ طلال اکبر بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات اس قدر بگڑ گئے ہیں اس پر توجہ نہ دی تو ٹوٹ جائے گا کیونکہ حالات عراق اافغانستان کی طرح ہوگئے ہیں لوگوں کو ان کے حقوق نہیں مل رہے ہیں اور جب لوگوں کوں ان کے حقوق نہیں ملتے تو وہ دوسری طرف دیکھتے ہیں انہوں نے یہ بات ہفتے کے روز بگٹی ہاؤس میں جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ناراض بلوچوں کو لانے کیلئے فوری طور پر سیاستدانوں ریٹائرڈ جنرلز اور میاں شہباز شریف سمیت دیگر شخصیات پر مشتمل ایک جرگہ بنایا جائے تاکہ وہ ان ناراض بلوچ لوگوں سے رابطہ قائم کریں اور انہیں واپس لائے کیونکہ یہ ان کا گھر ہے جب تک وہ اپنے گھر نہیں آئینگے اس وقت تک صوبہ ترقی نہیں کریگا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بلوچستان کے حالات روز بروز خراب ہورہے ہیں اس کیلئے ضروری ہے کہ پہلے بلوچستان کے عوام کے حقوق دیئے جائیں کیونکہ جب تک آپ حقوق نہیں دینگے اس وقت تک بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں ہوگا بلوچستان کے عوام صرف اپنے حقوق چاہتے ہیں جب آپ حقوق نہیں دینگے تو پھر بلوچستان کا مسئلہ یقینا خراب ہوگا جس کی ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوگی انہوں نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ جماعت اسلامی کے امیر نے میری دعوت قبول کی اور بگٹی ہاؤ س آئے ہم نے پریس کانفرنس سے قبل آدھے گھنٹے تک ملاقات کی جس میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :