دنیا کو بچانا ہے توفوسل ایندھن کا استعمال ترک کرنا ہوگا،اقوام متحدہ کا انتباہ

پیر 3 نومبر 2014 12:00

دنیا کو بچانا ہے توفوسل ایندھن کا استعمال ترک کرنا ہوگا،اقوام متحدہ ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 3نومبر 2014ء) اقوام متحدہ نے انتباہ جاری کیا ہے کہ دنیا کو خطرناک موسمیاتی تبدیلیوں سے بچانا ہے تو فوسل ایندھن کے اندھا دھند استعمال کو جلد ہی روکنا ہوگا۔یہ بات اقوام متحدہ کے حمایت یافتہ ایک پینل انٹر گورنمنٹل پینل فار کلائمیٹ چینج (آئی پی سی سی)نے خبردار کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہاکہ اگر دنیا کو بچانا ہے تو 2100 تک فوسل ایندھن کے استعمال کو مکمل طور پر ختم کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہاکہ 2050 تک دنیا کی زیادہ تر بجلی کی پیداوار کو لازمی طور پر کم کاربن خارج کرنے والے ذرائع سے بنانا ہو گا اور ایسا کیا جا سکتا ہے۔اس پینل نے اپنی واضح اور برملا رپورٹ میں لکھا کہ اگر ایسا نہیں کیا جاتا ہے تو دنیا کو ایک سرایت کرنے والے شدید ترین اور ناقابلِ واپسی تباہی کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے مطابق برموقع کارروائی نہ کرنے سے ہونے والا نقصان ضروری اقدامات کیے جانے پر ہونے والے اخراجات سے کہیں زیادہ ہوگا۔

اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا کہ سائنس نے اپنی بات سامنے رکھ دی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے۔ اب لیڈروں کو کارروائی کرنی چاہیے۔ ہمارے پاس بہت زیادہ وقت نہیں بچا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ماحولیات میں تبدیلی کے اثرات پہلے سے ہی ظاہر ہو رہے ہیں اور اس پر اقدامات نہ کرنے کے بہت برے اثرات ہوں گے ،اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ جیسا کہ آپ اپنے بچے کو بخار ہونے پر کرتے ہیں، سب سے پہلے ہمیں درجہ حرارت میں کمی کی ضرورت ہے۔

اس کے لیے فوری طور پر اور بڑے پیمانے پر کارروائی کیے جانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک مفروضہ ہے کہ ماحولیات کو بہتر کرنے کے اقدامات پر زیادہ اخراجات اٹھیں گے مگر کوئی قدم نے اٹھانے کی قیمت کہیں زیادہ ہے۔امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ایک بیان میں کہا کہ رپورٹ میں دیے گئے واضح انتباہ کو نظر انداز یا اس پر تنازعہ کرنے والے ہمارے بچوں اور ان کے بچوں کے مستقبل کو شدید خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :