جنسی تعلقات قائم نہ کرنے پربلیک میل کی دھمکی،سعودی معلم گرفتار
بدھ 5 نومبر 2014 17:39
جازان(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء) سعودی عرب کی مذہبی پولیس امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے جازان شاخ کے سربراہ کو ایک لڑکی کو جنسی تعلقات کے لیے بلیک میل کرنے پر گرفتار کرلیا گیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس لڑکی کو ابتداء میں غیرقانونی خلوا (یعنی کسی خاتون کا ایک ایسے مرد سے ملاقات کرنا جو اس کا قریبی رشتہ دار محرم نہ ہو) کے تحت گرفتار کرکے اس کا مقدمہ مذہبی پولیس (حیا) کی مقامی شاخ کے سربراہ کے حوالے کیا گیا تھا۔
سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق حیا کے مقامی سربراہ نے اس لڑکی کو مبینہ طور پر تین مہینے تک بلیک میل کیا، اور اس کو دھمکیاں دیں کہ اگر اس نے اس کے ساتھ جنسی تعلق قائم نہیں کیا تو وہ اس کے خلاف مقدمہ کی کارروائی کو آگے بڑھائے گا۔وہ لڑکی اس ڈر سے رضامند ہوگئی کہ اگر اس پر مقدمہ چلایا گیا تو اس کی بدنامی ہوگی۔(جاری ہے)
پولیس کا کہنا ہے کہ بعد میں اس لڑکی کو ایک نوجوان نے رشتہ بھیجا تو اس نے حیا کے سربراہ سے التجاء کی کہ وہ اس کے ساتھ تعلق ختم کردے۔
لیکن اس نے انکار کردیا اور بلیک میلنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔پھر اس لڑکی نے صوبہ جازان میں حیا کے ہیڈآفس اور مقامی پولیس کو نے اس بلیک میلنگ کی رپورٹ کردی۔ حیا کی اس شاخ کا سربراہ اس لڑکی کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا اور اس کو گرفتار کرلیا گیا۔یہ کیس انوسٹی گیشن اور پبلک پراسیکیوشن کے بیورو کو مزید کارروائی کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔اسی دوران مدینہ میں قائم سماجی امور کی وزارت کے آفس نے انکشاف کیا کہ 75 فیصد جنسی زیادتی کے کیسز میں ڈرائیورز،گھریلو ملازمین اور عزیزواقارب متاثرین میں شامل ہوتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
اسرائیلی حکام کو گرفتار کرنے کی دھمکی شرمناک ہے، نیتن یاہو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.