تنخواہیں نہ ملنے پر افغان پولیس افسران نے طالبان میں شمولیت کی دھمکی

بدھ 5 نومبر 2014 19:47

تنخواہیں نہ ملنے پر افغان پولیس افسران نے طالبان میں شمولیت کی دھمکی

کابل(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء ) افغانستان میں متعدد پولیس افسروں نے تنخواہیں نہ ملنے کی صورت میں وفاقی حکومت کو طالبان میں شامل ہونے کی دھمکی دی ، پولیس کی جانب سے ہتھیار طالبان کو بیچنے کی بھی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبے لوغر، غزنی اور واردک سمیت مختلف علاقوں میں پولیس کی جانب سے ہتھیار طالبان کو بیچنے کی اطلاعات ملی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لوگار صوبے کے سربراہ سمیت غزنی میں متعدد پولیس افسروں نے تنخواہیں نہ ملنے کی صورت میں وفاقی حکومت کو طالبان میں شامل ہونے کی دھمکی دی ہے۔ دوسری جانب افغان وزارت داخلہ نے تمام ایسی اطلاعات کی تردید کی ہے۔

متعلقہ عنوان :