پاکستان بھارتی فوج کو کمزور کرنے کیلئے عسکریت پسندوں کو استعمال کر رہا ہے، پینٹا گون کا الزام
بدھ 5 نومبر 2014 23:09
نیو یارک(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء) امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون نے کانگریس میں پیش کی جانے والی رپورٹ میں پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ عسکریت پسندوں کو بھارتی فوج کے خلاف استعمال کر رہا ہے تاکہ اس کی طاقت کو توڑا جاسکے۔کانگریس میں پیش کی جانے والی 100 صفحات پر مشتمل ششماہی رپورٹ میں پینٹا گون کاکہنا تھا کہ بھارت اور افغانستان کو اس بات پر تشویش ہے کہ پاکستان کی سرزمین سے دہشت گرد کارروائی کر رہے ہیں اور پاکستان انہیں بھارتی فوج کو کمزور کرنے کے لیے استعمال کر رہا ہے جس سے نہ صرف افغانستان بلکہ خطے میں عدم استحکام پیدا ہو رہا ہے۔
رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا کہ رواں سال مئی میں افغان صوبہ ھرات میں بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کی حلف برداری کی تقریب سے 3 روز قبل ہونے والا حملہ بھی اس سلسلے کی کڑی تھی، بعدا زاں امریکی محکمہ خارجہ نے الزام عائد کیا تھا کہ حملے میں پاکستانی کالعدم تنظیم لشکر طیبہ ملوث تھی۔(جاری ہے)
رپورٹ میں کہا گیا کہ حملے کے بعد اس وقت کے افغان صدر حامد کرزئی نے دہشت گردی کی اس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے بھارت سے مضبوط تعلقات قائم کئے جائیں گے۔
رپورٹ میں بھارت کی مداح سرائی کرتے ہوئے کہا گیا کہ انڈیا اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ افغانستان میں امن کے قیام سے خطے میں استحکام پیدا ہوگا اور اس کے لیے بھارت افغانستان کے ساتھ بھر پور تعاون کر رہا ہے۔دوسری جانب رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے بھارت نے پاکستان کے خلاف اپنی روایتی ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پڑوسی ملک نہ صرف بھارتی فوج کے خلاف دہشت گردوں کو استعمال کر رہا ہے بلکہ عالمی دہشت گردی میں بھی اس کے ملوث ہونے کا ثبوت ملتا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی برادری میں یہ خیال زور پکڑ رہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین عالمی دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔۔مزید اہم خبریں
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
ساڑھے 7 ہزار پیف پارٹنر سکولز بند ہونے کا خدشہ
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
فیصل آباد میں پی ٹی آئی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.