وزیر اعظم تین روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ، 35 ارب کے معاہدوں پر دستخط ہونگے

جمعہ 7 نومبر 2014 11:19

وزیر اعظم تین روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ، 35 ارب کے معاہدوں پر دستخط ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7نومبر 2014ء) وزیر اعظم نواز شریف تین روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہو گئے ہیں ، وزیر اعظم ایشیاء پیسیفک ڈائیلاگ میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے۔ اس دورے میں پینتیس ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط ہونگے۔ ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف مختصر وفد کے ہمراہ چین کے دورے پر روانہ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کا یہ سرکاری دورہ تین روز پر مشتمل ہے ۔ آٹھ رکنی وفد میں وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی اور دیگر حکام شامل ہیں ۔ وزیر اعظم نواز شریف کی چینی صدر اور دیگر اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں طے ہیں ۔ وزیر اعظم کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں پینتیس ارب روپے کے معاہدے اور متعدد یادداشتوں پر دستخط ہونگے۔

متعلقہ عنوان :