جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا مولانا جمشید کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعہ 7 نومبر 2014 17:11

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 7نومبر 2014ء) جماعت اسلامی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹریز مولانا محمد عارف دمڑ، مولانا عبدالحمید منصوری نے مشترکہ بیان میں تبلیغی جماعت کے راہنما مولانا جمشید احمدکے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے مرحوم کی مغفرت درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ مولانا جمشید نے علم کی شمعیں روشن کی وہ اپنی ذات میں انجمن تھے مولانا جمشید نے اسلام کی خدمت ترویج واشاعت میں انتہائی بلند ترین خدمات سرانجام دیں ان کی رحلت سے جو خلا پیدا ہوا ہے جو مدتوں پُر نہیں ہوسکتا ۔

(جاری ہے)

دینی تحریکوں کی بدولت آج اسلام پوری دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ صر ف نام کے مسلمان نہیں بلکہ باعمل باکردار اورہرایک کے دکھ دردمیں شامل ہونے والے سچا مسلمان بن جائیں ۔اسلام،اسلامی تعلیمات ،شعائر اسلام کے خلاف جاری سازشوں کو ملکر ناکام بنانے کی ضرورت ہے تاکہ اسلام کی حقیقی اصل تصویر دنیا کے سامنے آسکے ۔نوجوانوں کا پوری دنیا میں اسلام کی طرف راغب ہونا خوش آئند ہے اسلام کے خلاف سیکولر ،مذہب بیزار لوگوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کی ضرورت ہے ۔جماعت اسلامی مخلص دینی قوتوں کو یکجا ومتحد کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ یکجا ہوکر ملک کو اسلامی پاکستان بنادیں ۔

متعلقہ عنوان :