رجسٹرار آفس نے سزا کیخلاف گلو بٹ کی اپیل پر دائر اعتراض ختم کر دیا

جمعہ 7 نومبر 2014 23:25

رجسٹرار آفس نے سزا کیخلاف گلو بٹ کی اپیل پر دائر اعتراض ختم کر دیا

لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 7نومبر 2014ء)لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کے جر م میں سزا کیخلاف گلو بٹ کی طرف سے اپیل پر دائر اعتراض ختم کر دیا،لاہور ہائیکورٹ کا ڈویڑن بنچ گلو بٹ کی اپیل کی سماعت کرئے گا۔

(جاری ہے)

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے کردار گلو بٹ نے انسداد دہشتگردی عدالت کی طرف سے گیارہ سال تین ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزاء کے خلاف جمعرات کے روز لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی تاہم رجسٹرار آفس نے وکالت نامے پر گلو بٹ کے دستخط نہ ہونے کا اعتراض عائد کرتے ہوئے اپیل واپس کر دی تھی۔

گلو بٹ کے وکیل نے جیل میں موجود گلو بٹ سے وکالت نامے پر دستخط کرانے کے بعد گزشتہ روز دوبارہ اپیل دائر کی جس پر رجسٹرار آفس نے اعتراض ختم کردیا۔اعتراض کے خاتمے کے بعدلاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ گلو بٹ کی اپیل کی سماعت کریگا۔