این اے 125میں دھاندلی کیخلاف کیس کی سماعت 15نومبر تک ملتوی

ہفتہ 8 نومبر 2014 16:14

لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء ) الیکشن ٹربیونل نے حلقہ این اے 125میں دھاندلی کیخلاف کیس کی سماعت 15نومبر تک ملتوی کر دی۔لاہور میں الیکشن ٹربیونل کے جج نے کیس کی سماعت شروع توعدالت کے روبرو خواجہ سعد رفیق کے وکیل اشتر اوصاف نے بتایا کہ حلقہ این اے 125 سے خواجہ سعد رفیق کو واضح کامیابی ملی لیکن تحریک انصاف کے حامد خان نے اس کامیابی کو چیلنج کیا اوراب ان کے وکلا اس پٹیشن میں بحث کے لیے نہیں آ رہے ۔

(جاری ہے)

دوران سماعت حامد خان کی جانب سے بتایا گیا کہ حامد خان کے وکیل میاں محمد حسین لاہور میں نہیں لہٰذاتاریخ دی جائے ۔ فاضل جج نے استدعا منظور کرتے ہوئے مزید سماعت 15 نومبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :