سپریم کورٹ میں اگلے ہفتے کے لیے ججز کا روسٹر جاری،دولارجر بنچوں کے ساتھ ساتھ اسلام آباد میں پانچ دیگر بنچ قائم کردیئے گئے ،چیف جسٹس ناصرالملک گیارہ نومبر کو اہم مقدمات کی سماعت کرینگے

اتوار 9 نومبر 2014 15:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9نومبر۔2014ء) چیف جسٹس پاکستان جسٹس ناصرالملک نے 10نومبر سے شروع ہونے والے اگلے ہفتے کے لیے مختلف مقدمات کی سماعت کے لیے ججز صاحبان کا روسٹر جاری کردیاہے ،،دولارجر بنچوں کے ساتھ ساتھ اسلام آباد میں پانچ دیگر بنچ قائم کیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس ناصرالملک گیارہ نومبر کو سپریم کورٹ اسلام آباد میں اہم مقدمات کی سماعت کریں گے ، دس نومبر کوجسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس اقبال حمیدالرحمان اور جسٹس قاضی فائز عیسی ٰ ،بنچ نمبردومیں جسٹس میاں ثاقب نثار ،جسٹس اعجازافضل خان اور جسٹس اعجازچوہدری ،بنچ نمبرتین میں جسٹس گلزاراحمد،جسٹس شیخ عظمت سعید ،جسٹس دوست محمدخان ،بنچ نمبرچار میں جسٹس آصف سعید کھوسہ ،جسٹس امیر ہانی مسلم اور بنچ نمبرپانچ میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس عمر عطء بندیال مقدمات کی سماعت کریں گے ،زائے موت کے قیدیوں کے مقدمات کی سماعت کے لیے دس نومبر کوجسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس آصف سعید خان کھوسہ ،جسٹس امیر ہانی مسلم ،جسٹس اعجازافضل خان اور جسٹس اعجاز چوہدری، دوسرے لارجر بنچ میں چیف جسٹس ناصرالملک ، جسٹس آصف سعید خان کھوسہ ،جسٹس امیر ہانی مسلم،جسٹس گلزار احمداور جسٹس دوست محمدخان پر مشتمل بنچ معروف اینکر مبشر لقمان کی جانب سے چاررکنی بنچ کے فیصلے کے خلاف دائر انٹراکورٹ اپیل کی سماعت کرے گا۔