ملتان: عاشق قیدی کو سنٹرل جیل منتقل کر دیا گیا

اتوار 9 نومبر 2014 22:56

ملتان: عاشق قیدی کو سنٹرل جیل منتقل کر دیا گیا

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9نومبر۔2014ء) ملتان ڈسٹرکٹ جیل میں پانی کی ٹینکی پر چڑھ کے نوٹنکی کرنے والے عاشق قیدی کو سنٹرل جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ طبی معائنے میں ڈاکٹر نے اسے صحت مند قرار دیا البتہ ماہر نفسیات نے نگرانی میں رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ڈسٹرکٹ جیل ملتان میں ویرو بننے والے عاشق قیدی کو سنٹرل جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ سنٹرل جیل منتقل کرنے سے پہلے غلام محمد کا طبی معائنہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

نشتر میڈیکل کالج کے ڈاکٹر کلیم اللہ نے اسے جسمانی طور پر صحت یاب قرار دیا جس کے بعد ماہر نفسیات ڈاکٹر نعیم اللہ نے غلام محمد کی ذہنی کیفیت کا جائزہ لیا اور اسے مکمل طور پر نگرانی میں رکھنے کی ہدایت کی۔ واضع رہے کہ گزشتہ دنوں قتل کے مقدمے میں ملوث غلام محمد نے پانی کی ٹینکی پر چڑھ کر شریک جرم قیدی محبوبہ سے ملانے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس نے جیل انتظامیہ پر دباؤ بڑھانے کیلئے خود کشی کی کوشش بھی کی۔ جیل انتظامیہ نے ویمن جیل میں قید نجبہ کو بلا کر ملاقات کرا دی جس میں دونوں گلے شکوے کرتے رہے۔ دونوں پر صاحب الدین نامی ڈرائیور کو قتل کرنے کا الزام ہے۔ نجبہ کا خاوند بھی اغواء برائے تاوان میں قید بھگت رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :