الفا براوو چارلی کے کیپٹن عبداللہ کا بیٹا جھلس کر ہلاک
پیر 10 نومبر 2014 12:20
امریکی ریاست شکاگو کے ایک اپارٹمنٹ میں آتشزدگی سے 10 سالہ پاکستانی بچہ جھلس کر ہلاک ہوگیا۔ کونسل جنرل آف پاکستان فیصل ترمزی نے بتایا کہ 'شکاگو کے کِم بال ایوینیو کے ہولی وڈ پارک اپارٹمنٹس میں ہونے والی اس آتشزدگی کے دوران بچے کے والدین نے چوتھے فلور سے چھلانگ لگا کر جان بچائی، تاہم دونوں کی حالت ہسپتال میں تشویش ناک بتائی جارہی ہے'۔
(جاری ہے)
واقعے کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے فیصل ترمزی نے بتایا کہ 'اپارٹمنٹ میں آگ رات کے تین بجے لگی، لیکن جب تک فائر فائٹرز اور ریسکیو اہلکار پہنچے اُس وقت تک بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار چکا تھا'۔ اس حادثے میں گیارہ دیگر افراد زخمی بھی ہوئے، جبکہ بھاری مالی نقصان بھی ہوا ہے۔ واضح رہے کہ جھلس کر ہلاک ہونے والا بچہ مشہور پاکستانی ڈرامہ سیریل 'الفا براوو چارلی' کے کیپٹن عبداللہ کا بیٹا تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے تعاون سے بنائی گئی اس ڈرامہ سیریل میں تین دوستوں کی کہانی بیان کی گئی تھی جو زندگی کے مختلف نشیب و فراز سے گزرتے ہیں۔ پاک فوج کے لیے دل میں محبت جگانے والی اس سیریل نے اپنے دور میں ہر طرح کے ریکارڈز توڑ دیئے تھے، جس کے ہدایت کار شعیب منصور تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
-
پاکستان کے نامورصداکار، اداکاراورشاعرطارق عزیز کا یوم پیدائش (کل) منایا جائیگا
-
معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر کا اپنا ڈیبیو البم جاری کرنے کا اعلان
-
’’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘‘کا روشن سنگھ سوڈھی لاپتہ،شکایت درج
-
کترینہ کیساتھ فلم کی پیشکش،ابرارالحق اتنی لمبی نہ چھوڑیں، مشی خان
-
نارضگیاں ختم ، بن بلائے گووندابھانجی کی شادی میں پہنچ گئے
-
آئی پی ایل کی غیرقانونی سٹریمنگ،تمنا بھاٹیہ، سنجے دت اور بادشاہ سائبر سیل طلب
-
پنجاب میں ڈرامہ کوئین کی نئی قسط ریلیز ہوگئی
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.