خیرپور:مسافر بس ، ٹرک میں خوفناک تصادم ، ہلاکتوں کی تعداد57 ہوگئی
منگل 11 نومبر 2014 11:06
خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11نومبر 2014ء)خیرپور میں ٹھیڑی بائی پاس کے قریب بدقسمت مسافر بس ٹرک سے ٹکرا گئی ، خوفناک حادثے میں ستاون افراد کی زندگی کا چراغ گل ہوگیا ، درجنوں زخمی ہوگئے ، سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ سوات سے کراچی جانے والی مسافر بس میں سوار خواتین ، بچے اور بوڑھے اپنی منزل کی جانب جا رہے تھے کہ علی الصبح خیرپور کے علاقے ٹھیڑی بائی پاس کے قریب بدقسمت بس ٹرک سے جا ٹکرائی جس کے بعد بس کو آگ لگ گئی اور وہ مکمل طور پر تباہ ہوگئی ۔ انتہائی خوفناک حادثے کے بعد ہر طرف چیخ و پکار مچ گئی ۔ المناک حادثے میں خواتین ، بچوں اور بوڑھوں سمیت درجنوں افراد موقع پر ہی لقمہ اجل بن گئے ۔ بس کو کاٹ کر زخمیوں اور لاشوں کو نکالا گیا ، انہیں سول ہسپتال خیرپور اور سکھر منتقل کیا گیا۔
(جاری ہے)
خیرپور ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ڈاکٹروں اور طبی عملے کو طلب کر لیا گیا ہے ۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کے ورثاء کے مرجھائے ہوئے چہروں نے ہر آنکھ کو اشکبار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں بس میں آگ لگنے کے باعث ہوئیں ۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں سے متعدد زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں ، پولیس ذرائع کےمطابق بس کو حادثہ اووٹیک کرتے ہوئے پیش آیا۔
مزید اہم خبریں
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.