چین کی جانب سے پاکستان میں 45کھرب روپے کی سرمایہ کاری سے ملک میں توانائی کے بحران کا خاتمہ ہو گا، چوہدری طاہر بشیر چیمہ

منگل 11 نومبر 2014 17:44

چشتیاں(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11نومبر 2014ء) سوسائٹی فار ہومن رائٹس ضلع بہاولنگر کے صدر چوہدری سیف الرحمن نے کہا ہے کہ زرعی معیشت کے استحکام اور کسانوں کو درپیش مالی مشکلات کے خاتمہ کیلئے کپاس، گندم اور گنا کی امدادی قیمت میں فوری طور پر اضافہ کرنے کے علاوہ ہمسایہ ملک انڈیا کی طرح کھاد، بیج ، سپرے کی قیمتیں کم کرکے انہیں کسانوں کے گھروں پر فراہم کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ پنجاب کے کسان سخت مالی بحران سے دوچار ہیں اور زرعی اجناس کی قیمتوں کو سرمایہ داروں کی ملی بھگت سے لوٹ سیل میں تبدیل کررکھا ہے اور کسان ایسے حالات میں ہر سال خسارے میں جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ زرعی اجناس کی فصلوں کی انشورنس کرنے کے اقدامات عمل میں لائے جائیں ۔ قبل ازیں تنظیم کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف عہدیداران نے شرکت کی

متعلقہ عنوان :