چشتیاں:پی ٹی آئی ٹائیگرز کنونشن“ جمعہ کو منعقد ہوگا ،سکندر فیاض

منگل 11 نومبر 2014 17:44

چشتیاں(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11نومبر 2014ء) تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے راہنما میاں سکندر فیاض خاں بھڈیرا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف چشتیاں کے مرکزی دفتر چشتیہ پارک کالونی میں 14نومبر (جمعتہ المبارک ) 3بجے بعد دوپہر ”پی ٹی آئی ٹائیگرز کنونشن“ منعقد ہوگا ۔

(جاری ہے)

جس میں چشتیاں کی 29یونین کونسلوں کے سینکڑوں کارکنوں کے علاوہ تحریک انصاف کے صوبائی ،ڈویژنل و ضلعی عہدیدار بھی شرکت کریں گے ۔انہوں نے بتایا کہ کنونشن کے کوارڈینیٹر چوہدری غلام مرتضیٰ گل نے اس سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں ۔