پاکستان ریلوے 3 سال میں بحال ہوجائیگا ‘ ٹکٹوں کا نظام کمپیوٹرائزڈ کیا جارہا ہے ‘ خواجہ سعد رفیق
بدھ 12 نومبر 2014 13:14
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 12نومبر 2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے 3 سال میں بحال ہوجائیگا ‘ ٹکٹوں کا نظام کمپیوٹرائزڈ کیا جارہا ہے ‘کرایوں میں اضافہ نہیں کیا جائیگا ‘مذاکرات کیلئے ہمیشہ دروازے کھلے رکھے ہیں ‘ شاہ محمود پر عمران خان کارنگ چڑھ چکا ‘پہلے والی بات نہیں رہی۔ایک انٹرویو میں سعد رفیق نے کہاکہ ریلوے کے مسافروں اور ملازمین کیلئے لائف انشورنس کے معاملہ پر کام کر رہے ہیں۔
ریلوے کے تمام مسافر اور ملازمین 100 فیصد انشورڈ ہوا کریں گے۔ ماضی میں پاکستان ریلوے عدم توجہی کا شکار رہی تاہم اب ایسا ہرگز نہیں ہوگاجیسا کہ میں نے پہلے بھی کہاتھا کہ اگر میں ریلوے کو مثبت سمت میں گامزن نہ کرسکا تو مستعفی ہوجاؤں گا۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے کی 518 ایکڑ زمین واگزار کرالی گئی ہے تاہم ابھی بھی 2600 ایکٹر زمین پر مختلف افراد اور اداروں کا قبضہ ہے جس کیلئے صوبائی حکومتوں کو خط لکھ چکے ہیں۔
کے پی کے کی جانب سے اس سلسلے میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔ باقی تین صوبوں نے بات نہ سنی تو عدالت سے رجوع کریں گے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ ریلوے سسٹم میں ٹرین منیجر کا تصور ہی نہیں تھا جسے ہم نے متعارف کرایا ہے۔ ہم مستقبل میں ریلوے ٹرین کی رفتار میں اضافے کیلئے بھی کوشاں ہیں۔ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مذاکرات حکومت نے نہیں تحریک انصاف نے ختم کئے تھے۔ ہم نے مذاکرات کیلئے ہمیشہ دروازے کھلے رکھے ہیں اور آج بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن کسی کی مرضی کے مذاکرات کیلئے نہیں۔ ویسے بھی گردن پر تلوار رکھ کر مذاکرات نہیں کئے جاسکتے۔ بات کرنی ہے تو بسم اللہ، نہیں تو پھر کیا کہہ سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی عمران خان کی ذمہ داری ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ الیکشن میں دھاندلی کافیصلہ نہ میں اور نہ ہی عمران خان نے کرنا ہے۔ اس کے لئے عدالت کو خط لکھا جاچکا ہے اور وہی اس کا فیصلہ کرے گی۔ عمران خان جو الزامات لگاتے ہیں مذاکرات میں ان کا ذکر بھی نہیں کرتے، شاہ محمود قریشی کے حوالے سے وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ شاہ محمود پر بھی عمران خان کارنگ چڑھ چکا ہے ان میں اب پہلے والی بات نہیں رہی۔ دھرنوں سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچا ہے۔ جمہوری سفرکو جھٹکا لگانے کی کوشش کی گئی۔ عمران خان اور طاہر القادری اگر کامیاب ہوجاتے تو جمہوریت ڈی ریل ہوجاتی۔ ایسے میں اسٹیبلشمنٹ کی دانشمندانہ سوچ رہی جس کے بعد طاہرالقادری بات کو سمجھ گئے۔ اب عمران خان کو بھی ضد چھوڑ دینی چاہئے اور جو وہ نیا پاکستان بنانے کی بات کرتے ہیں پہلے عوام کو نیا کے پی کے تو بنا کر دکھا دیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.