ملالہ یوسفزئی کو خواتین کی تعلیم اور حقوق کیلئے جدوجہد میں بھرپور تعاون فراہم کرینگے ، بان کی مون

بدھ 12 نومبر 2014 16:05

نیویارک(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 12نومبر 2014ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے ایک بار پھر پاکستانی نوبل انعام یافتہ سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی کے ساتھ اپنے بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے نائب ترجمان فرحان الحق نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سیکرٹری جنرل نے ایک بارپھر یہ واضح کیا ہے کہ وہ ملالہ یوسفزئی کو خواتین کی تعلیم سمیت ان کے دیگر حقوق کیلئے کام کرنے میں بھرپور تعاون فراہم کرتے رہیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسف زئی جو کچھ کررہی ہیں وہ اقوام متحدہ کی لائن پر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل کو پاکستان میں خواتین کے حقوق کے علاوہ اقلیتوں بارے بھی تشویش ہے جبکہ ملک میں عیسائی جوڑے کو جلائے جانے کے حالیہ واقعہ کی نہ صرف انہوں نے مذمت کی ہے بلکہ واقعہ میں ملوث افراد کو سزا دینے کا بھی اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :