گندم کی بوائی کا سیزن شروع ہوتے ہی منافع خوروں نے کھاد کی قیمت میں خود ساختہ اضافہ کردیا

بدھ 12 نومبر 2014 19:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12نومبر 2014ء) گندم کی بوائی کا سیزن شروع ہوتے ہی منافع خوروں نے کھاد کی قیمت میں خود ساختہ اضافہ کردیا۔کسانوں کی شکایت کے باوجود انتظامیہ نوٹس لینے کو تیار نہیں۔

(جاری ہے)

کاشتکاروں کے مطابق لاکھوں یوریا کھاد کے بیگس کی ضرورت ہے لیکن کھاد کی بلیک مارکیٹنگ اور عدم دستیابی کی وجہ سے مقرر کردہ ٹارگٹ پورا کرنا ناممکن نظر آرہا ہے۔منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں نے خود ساختہ طور پر مارکیٹ میں کھاد کی قلت پیدا کر کے یوریا کھاد کے بیگ کی قیمت1600 سے بڑھا کر1900 جبکہ ڈی اے پی کی قیمت3200سے بڑھا کر3800 سو روپے کردی ہے۔کسانوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت کھاد کی کنٹرول ریٹ پر فروخت یقینی بنائے۔