بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے میٹرک ضمنی 2014ء کے نتائج کا اعلان کر دیا

جمعرات 13 نومبر 2014 12:37

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے زیراہتمام منعقد ہونے والے امتحان میٹرک ضمنی 2014ء کے نتائج کا اعلان مورخہ 21 نومبر 2014ء کو صبح 10بج کر 10 منٹ پر کیا جائے گا۔ سیکرٹری بورڈ ملک ظفر اقبال کے مطابق یہ رزلٹ بورڈ کی ویب سائیٹ www.bisefsd.edu.pk پر ملاحظہ کرنے کے علاوہ سی ڈیز پر بھی دستیاب ہو گا ۔

فی سی ڈی کی قیمت مبلغ 200/- روپے مقرر کی گئی ہے جو مورخہ 20 نومبر 2014ء تک بورڈ کی مقرر کردہ یو بی ایل بورڈ برانچ‘ یو بی ایل کوتوالی روڈ ‘ یو بی ایل بنک سکوائر سرکلر روڈ اور ایم سی بی جیل روڈ فیصل آباد کی برانچزمیں ایڈوانس بکنگ کروانے پر مورخہ 21 نومبر 2014ء کو صبح 10 بج کر 10 منٹ پر اسی بنک سے حاصل کی جا سکے گی جہاں سی ڈی کے حصول کیلئے مبلغ 200/- روپے فیس جمع کروائی گئی ہو گی۔

(جاری ہے)

سی ڈی کے حصول کیلئے ایڈوانس بکنگ کا جاری ہونے والا سلسلہ مورخہ 20 نومبر 2014ء تک جاری رہے گا۔ مزید براں رزلٹ ایس ایم سروس کے ذریعے بھی معلوم کیا جا سکے گا جس کا طریقہ یہ ہے کہ طلباء وطالبات اپنا رولنمبر لکھ کر 800240 پر بھیج دیں فوری طور پر انہیں رزلٹ سے متعلقہ ایس ایم ایس کا جواب موصول ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :