Live Updates

مریم نواز کے ذریعے جاری ہونیوالے قرضوں کا خصوصی آڈٹ کروایا جائے‘ خدیجہ فاروقی

جمعرات 13 نومبر 2014 13:34

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء) مسلم لیگ (ق) شعبہ خواتین پنجاب کی صدر و کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے کہا ہے کہ حکمران وارنٹ سیاست اور انتقامی کارروائیوں سے باز آجائیں عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے وارنٹ جاری کرکے حکومت اپنے خلاف اٹھنے والی عوامی تحریک کو دبانا چاہتی ہے،جب سے پاکستان مسلم لیگ (ق) نے بہاولپور کے جلسہ کا اعلان کیا ہے حکومت نے (ق)لیگ کی لیڈرشپ کے خلاف منفی میڈیا کیمپئنشروع کردی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں شعبہ خواتین کی ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

خدیجہ فاروقی نے کہا کہ عمران خان، طاہر القادری کے وارنٹ جاری کرکے حکومت سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کو ڈرانا چاہتی ہے مگر حکومت کے خلاف جو عوامی احتجاج سراٹھا رہا ہے یہ حکومت کے خاتمے پر ہی ختم ہوگا ۔انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کے حوالے سے عدالت میں جو بیان دیا گیا ہے کہ ان کے پاس کوئی عہدہ نہیں اس سے بڑی لاقانونیت اور کیا ہوسکتی ہے کہ جس کے پاس کوئی عہدہ نہیں وہ سو ارب کے قرضے بانٹ رہی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ مریم نواز کے ذریعے جتنے قرضے جاری ہوئے ان کا خصوصی آڈٹ کروایا جائے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :