وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے الزامات کا ایک نیا سلسلہ شروع کئے جانے پر زونل انچارج و اراکین زونل کمیٹی کااظہار مذمت
جمعرات 13 نومبر 2014 16:54
ٹنڈو الہ یار(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈو الہ یار زون کے زونل انچارج نوید قائم خانی و اراکین زونل کمیٹی نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی جانب سے تھر کی سنگین صورتحال پر اپنی نااہلی کا اعتراف کرنے کے بجائے الزامات کا ایک نیا سلسلہ شروع کئے جانے پر شدید مذمت کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی گزشتہ کئی عشروں سے پاکستان اور بالخصوص سندھ میں بلا شرکت غیرے حکومت کر رہی ہے ۔
صوبہ سندھ میں بد ترین حکمرانی کے چار ادوار مکمل کرنے کے باوجود موجودہ سندھ حکومت اپنی پانچویں مدت کے دوران بھی سندھ کے شہری و دیہی علاقوں میں تعمیر و ترقی کی کوئی ایک مثال پیش کرنے سے قاصر ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سندھ کی وزارت اعلیٰ کے منصب پر تیسری مرتبہ فائز ہونے کے باوجود تھر کی غریب اور بے سہارا عوام کو کسی بھی قسم کا ریلیف فراہم نہیں کر سکے ہیں۔
اور اپنی اس ناکام ترین کارکردگی کا اعتراف کرنے کے بجائے مختلف اقسام کے عذر تراش کر اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے زیادہ بے حسی کا مظاہرہ اور کیا ہو سکتا ہے کہ ایک جانب ایک صوبائی وزیر تھر میں دو معصوم بچوں کی موت پر آواز بلند کرنے پر میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہیں وہیں دوسری جانب وزیر اعلی ٰ سندھ سید قائم علی شاہ ایک نیا انکشاف کرتے ہوئے تھر میں معصوم بچوں کی ہلاکت کو بھوک اور بیماری کے بجائے زچگی کے مسائل کو بنیادی وجہ قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے حکومت میں ہونے یا نہ ہونے کی پرواہ کئے بغیر تھر کی عوام کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے ۔ آج بھی خدمت خلق فاؤنڈیشن کے میڈیکل اور ریلیف کیمپوں کے ذریعے تھر کی عوام کو نہ صرف صحت کی مفت سہولیات فراہم کی جارہی ہیں بلکہ بھوک اور افلاس سے پریشان عوام کو مفت غذائی اجناس فراہم کر کے انکو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے نہ صرف تھر بلکہ سندھ بھر کی عوام سے ووٹ حاصل کرنے کے باوجود انکے مسائل کے حل کے لئے کسی بھی قسم کی سنجیدہ کوشش نہیں کی ہے ۔ آنے والے دنوں میں سندھ کی باشعور عوام اپنے ساتھ کی جانے والی تمام تر زیادتیوں کا مکمل حساب لے کر وڈیرانہ اور جاگیردارانہ طرزِ حکومت اور بے حسی کا مظاہرہ کرنے والے عوامی نمائندوں کی سیاست کا باب ہمیشہ کے لئے بند کر دیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
-
شادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی تشکیل پائے گی
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
-
اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں گیس چوری اور میٹر ٹمپرنگ رکوانے کیلئے اپنا کردارادا کریں، اعظم نذیرتارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.