فنی تعلیم کا فروغ اور روزگار کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، ملک شاہ محمد خان وزیر

جمعرات 13 نومبر 2014 17:15

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے فنی تعلیم و ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان وزیر نے کہا ہے کہ فنی تعلیم کا فروغ اور روزگار کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں گورنمنٹ ٹیکینکل کالج کوہاٹ روڈ کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات یوتھ ونگ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا حاجی خورشید خان اور ضلعی صدر پی ٹی آئی بنوں حاجی مطیع اللہ خان بھی معاون خصوصی کے ہمراہ تھے۔

ملک شاہ محمد وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ضرورت اسے اجاگر کرنے کی ہے اور اس سلسلے میں صوبائی حکومت خاطر خواہ کوشش کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ فنی تعلیم میں نمایاں کارکردگی کے حامل طلباء نہ صرف اندرون بلکہ بیرون ملک اپنا اور ملک کا نام روشن کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی سرمایہ کاری میں بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم میرٹ کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں ۔ معاون خصوصی نے کالج کے امتحانی ہال کادورہ کیا اور طلباء سے انکے مسائل سنے اور انکی جلد حل کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ ہم تبدیلی کا ایجنڈا لے کر آئے ہیں اورعوام بہت جلد یہ تبدیلی محسوس کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ملیں گے کیونکہ ہم حاکم نہیں بلکہ عوام کے خادم ہیں اور لوگ کسی بھی وقت بلا خوف و خطر ان سے ملاقات کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :