محکمہ انتظامیہ حکومت خیبر پختونخوا کا محکمانہ امتحانات کا اعلان

جمعرات 13 نومبر 2014 17:43

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء)محکمہ انتظامیہ حکومت خیبر پختونخوا کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سرسوسز / ڈی ایم جی (بی ایس۔17) افسران جو خیبر پختونخوا میں خدمات انجام دے رہے ہیں کیلئے محکمانہ امتحانات (سیکنڈ ٹرم۔

(جاری ہے)

2014) نومبر 2014کے آخری ہفتے میں منعقد کئے جائیں گے۔امتحانات کریمنل لاء۔II(I), کریمنل لاء ۔III(II), ریونیو لاء۔ II(I) , ریونیو لاء ۔III (II) , جیل , لوکل گورنمنٹ , سول لاء۔II(I) اورٹریژری کے مضامین پر مشتمل ہونگے۔امتحانات سے متعلق سفارشات متعلقہ محکمہ کو 14نومبر 2014تک پہنچ جانی چاہئیں۔