صوبائی ہائر ایجوکیشن کمیشن کا پہلا اجلاس 20 نومبر کو ہوگا

جمعرات 13 نومبر 2014 17:43

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء)وزیر اعلی سندھ نے 20نومبر کو صوبائی ہائر ایجوکیشن کمیشن کا پہلا اجلاس طلب کرلیا ہے ۔اجلاس کیلئے سمری ہائر ایجوکیشن کمیشن نے بھیجی تھی ۔

(جاری ہے)

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق صوبائی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے پہلے اجلاس کیلئے وزیر اعلی سندھ کو گزشتہ ماہ خط لکھ دیا گیا تھا جس میں ان سے اجلاس کیلئے تاریخ مانگی گئی تھی وزیر اعلی کمیشن کے کنٹرولنگ اتھارٹی بھی ہیں۔ صوبائی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے پہلے اجلاس میں جامعات کے مالی خسارے اور انھیں گرانٹ دینے کی منظوری بھی دی جائے گی۔