سعودی بچوں کی غیر ملکی مائیں رہائشی اقامہ کی حق دارقرار،
کفیل کے بغیر بھی سعودی عرب میں قیام اور ملازمت کرسکیں گی،ترجمان محکمہ پاسپورٹ
جمعرات 13 نومبر 2014 20:28
ریاض (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء) سعودی بچوں کی غیر ملکی ماوں کے اس حق کو تسلیم کر لیا گیا ہے کہ کسی سعودی کفیل کے بغیر بھی سعودیہ میں مقیم رہ سکیں گی۔ یہ حق انہیں اس سے قطع نظر دے دیا گیا ہے کہ وہ ان دنوں کسی سعودی شہری کے نکاح میں ہیں یا بیوہ ا ور مطلقہ کے طور پر زندگی گذار رہی ہیں۔سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اس سلسلے میں درخواستیں وصول کرنا شروع کر دی ہیں تاکہ سعودی بچوں کی مائیں اس اعلان کی گئی سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے رجوع کر سکیں اور سعودیہ میں رہائش کے حق سے فائدہ اٹھا سکیں۔
اس حوالے سے محکمہ پاسپورٹ کے ترجمان کرنل احمد نے بتایا سعودی عرب میں رہائش اختیار کرنے کے لیے ان خواتین کے لیے یہ شرط بھی عاید نہیں ہو گی کہ وہ کسی سعودی شہری کے ہاں یا کسی سعودی ادارے میں کام کرتی ہوں اور کوئی ان کا کفیل ہو۔(جاری ہے)
ترجمان کے مطابق ایسی درخواستوں پر پانچ سال کے لیے اقامہ جاری کیا جائے گا اور اس کی کوئی فیس نہیں ہو گی، تاہم ان غیر ملکی ماوں کو یہ ثابت کرنا ہو گا کہ ان کی سعودی شہریوں سے شادی قانوی طور پر ہوئی تھی اور ان کے سعودی بچوں کا ریکارڈ سعودی ریکارڈ میں مکمل حالت میں موجود ہے۔
واضح رہے سعودی کابینہ نے ایسی خواتین کے لیے مستقل اقامے کی منظوری دے رکھی ہے ۔ کابینہ کے اس فیصلے کے مطابق سعودی بچوں کی ان ماوں کو سعودی نجی و سرکاری اداروں میں ملازمت کا حق حاصل ہو گا اور سعودی تعلیمی اداروں میں تعلیم بھی حاصل کر سکیں گی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.