نواز شریف ، شہباز شریف کو کلین چٹ دینے والی حکومتی جے آئی ٹی کو مسترد کرتے ہیں‘رحیق احمد عباسی
جمعرات 13 نومبر 2014 20:46
لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء ) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ نوازشریف ،شہباز شریف کو کلین چٹ دینے والی حکومتی جے آئی ٹی مسترد کرتے ہیں ، اس حوالے سے حکومت نے ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا،رابطوں کے حوالے سے مسلسل جھوٹ بولا جا رہا ہے ،ایسی جے آئی ٹی کو تسلیم نہیں کرینگے جسکا سربراہ ہماری مرضی کا نہیں ہوگا اور جس میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کے نمائندے شامل نہیں ہوں گے ۔
انہوں نے کہا کہ عبدالرزاق چیمہ کا نام بھی ہم نے مسترد کر دیا تھا ۔پولیس نے سارا ظلم کیا وہ غیر جانبدار کیسے رہ سکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے پہلے بھی جے آئی ٹی بنائی تھی جسے قوم نے مسترد کر دیا تھا ہمیں ایسی جے آئی ٹی چاہیے جس پر شہداء کے ورثاء اور ہمیں اعتماد ہو،تفتیش کے نام پر حکومت ڈرامے کررہی ہے، انہیں 14شہداء کا خون ہضم نہیں کرنے دینگے، ہمارے مطالبہ کے برعکس انہوں نے دونوں حساس ایجنسیوں کے نمائندوں کو شامل نہیں کیا، ہم واضح کر چکے ہیں کہ جے آئی ٹی کا سربراہ کے پی کے کے غیر جانبدار صوبے سے لیا جائے، یہ جے آئی ٹی نواز شریف اور شہباز شریف کی جان خلاصی کروانے کیلئے تشکیل دی گئی ہے، حکومت کی مرضی کی انکوائری اور تفتیش قبول نہیں کرینگے، کے پی کے سے 3آفسیر ز کے نام دئیے تھے، جسے حکومت نے قبول نہیں کیا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.