ا قوام متحدہ کے کمیشن کو اسرائیل نے ملک میں داخلے سے روک دیا

جمعرات 13 نومبر 2014 21:23

یروشلم (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء) اقوام متحدہ کے کمیشن کو اسرائیل نے ملک میں داخل نہیں ہونے دیا ۔اسرائیل نے غزہ جنگ کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کے کمیشن کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کمیشن کے ارکان کے ساتھ تحقیقاتی کام نہیں کیا جا سکتا۔ ان کے بقول اقوام متحدہ کا یہ کمیشن اسرائیل کے حوالے سے معاندانہ رائے رکھتا ہے۔ اس کمیشن کی ذمہ داری اس دوران شہری حقوق کے واقعات کی چھان بین کرنا ہے۔ کمیشن کی سربراہی کینیڈا کے پروفیسر ولیم شاہاباس کر رہے ہیں۔ غزہ میں اسی سال ہونے والی جنگ میں قریب اکیس سو فلسطینی اور ستر اسرائیلی ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :