افغان صدر اشرف غنی دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
جمعہ 14 نومبر 2014 10:45
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14نومبر 2014ء) افغانستان کے صدر اشرف غنی منصب صدارت سنبھالنے کے بعد پاکستان کے پہلے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے نور خان ایئربیس پر افغان صدر کا استقبال کیا۔ افغان صدر کے ہمراہ تیس رکنی وفد بھی پاکستان آیا ہے۔
(جاری ہے)
وفد میں افغان وزیر خارجہ، وزیر سرحدی امور، وزیر تجارت ، آرمی چیف اور دیگر عہدیدار شامل ہیں۔
صدر مملکت ممنون حسین اپنے افغان ہم منصب سے ملاقات کرینگے اور ان کے اعزاز میں ضیافت بھی دینگے۔ افغان صدر کی وفاقی وزراء اور سیاسی عمائدین سے بھی ملاقاتیں ہوں گی، وزیراعظم نواز شریف سے افغان صدر کی ملاقات کل ہو گی۔ دو روزہ دورے کے دوران پاک افغان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے سے متعلق سمجھوتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
-
صدر آصف علی زرداری سے ترک بری افواج کے کمانڈر کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کی ملاقات ، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
-
اطالیہ کی سفیر کی احمد چیمہ سے ملاقات ،مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
پارلیمانی جماعتیں قائمہ کمیٹیوں کیلئے اپنے چیئرمینوں کے ناموں کو حتمی شکل دیں، ایاز صادق
-
اسٹیبلشمنٹ کے دئیے نتائج پر کب تک سمجھوتہ کرتے رہیں گی مولانا فضل الرحمن
-
پاکستان کا ملک میں سولر پینلز کی تیاری شروع کرنے کا منصوبہ
-
علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد پر قبضے کا بیان درست ہے، عمران خان
-
پاکستان معیشت کی بہتری کیلئے بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے اختتامی سیشن سے خطاب
-
میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر افسران کی تعیناتی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف متحرک،خود انٹرویوز کئے
-
اصل میں پی ٹی آئی کے مذاکرات کا نام این آراو لینا ہے
-
پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات کی کوشش کی گئی تھی لیکن کوئی رسپانس نہیں آیا
-
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.