مسجد اقصیٰ میں تمام عمر کے مسلمانوں کو جانے کی اجازت دیدی گئی
جمعہ 14 نومبر 2014 19:46
یروشلم (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14نومبر 2014ء) یروشلم میں مسجد اقصیٰ میں جمعہ کو عبادت کے لیے تمام عمر کے مسلمانوں کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیل نے حالیہ دنوں میں ہونے والے پرتشدد واقعات کے بعد یہاں 35 سال سے کم عمر کے مرد و خواتین کے لیے جانے کی پابندی عائد کر دی تھی۔اسرائیلی پولیس کے ایک ترجمان مکی روزنفلڈ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو "امید ہے کہ آج حالات پرامن اور پرسکون رہیں گے۔
انھوں نے بتایا کہ یروشلم میں ٹیمپل ماوٴنٹ اور اس کے ارد گرد پولیس کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا۔ یروشلم کا یہ مقدس مقام مسلمانوں اور یہودیوں کے دونوں کے لیے مذہبی اعتبار سے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ایک دیرینہ معاہدے کے تحت یہودی ماوٴنٹ ٹیمپل پر آ سکتے ہیں لیکن انھیں یہاں کھلے عام عبادت کی اجازت نہیں تھی کیونکہ اس سے مقامی عرب باشندوں کے ناراضی کا خدشہ ہوتا تھا۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
اسرائیلی حکام کو گرفتار کرنے کی دھمکی شرمناک ہے، نیتن یاہو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.